چنوں والے چاول

چنوں والے چاول،یادوں کےمابین:

یہ حجاز میں ایک مزیدار مقبول ورثہ جانا جاتا ہے، اسے گوشت کے شوربے میں کئی مصالحے ڈال کر پکایا جاتا ہے جو اسے اس کا خاص ذائقہ دیتے ہیں۔ یہ مدینہ منورہ میں،بالخصوص تقریبات وغیرہ میں، پیش کیے جانے والے اہم ترین کھانوں میں سے ایک ہے۔ اسے گرم سلاد ،

طحینہ (تلوں وغیرہ کا پیسٹ) اور کھیرے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

یادوں کا ذائقہ:

اسے ایک مخصوص ذائقہ دینے کے لیے, گوشت کے شوربے میں پکائے گئے چاولوں کو، پہلے سے بھگوئے ہوئے چنوں اور مخصوص مدنی مصالحوں کے ساتھ پکایا جاتا ہے ۔ چنے ،پھلیوں کی ایک ایسی قسم ہے جو بحیرہ روم کے علاقے اور خصوصاً عرب ممالک میں اپنی کاشت کے لیے مشہور ہے۔یہ پروٹین کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اور اس ڈش کا ایک لازمی جزو سمجھےجاتے ہیں۔

یہ کہاں سے کھایا جا سکتا ہے؟

چنوں والے چاول مدینہ منورہ کے بیشتر ریستورانوں میں پیشگی آرڈر کے ساتھ فروخت کیے جاتے ہیں، اور ا بھی تک مدنی اصیل ذائقے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔