تمیس اور فاوا پھلیاں: تمیس مدینہ میں عام ہے۔ اسے اکثر ناشتے کے طور پر فاوا پھلیاں اور قلابہ کے ساتھ کھایا جاتا ہے، اور اکثر رات کے کھانے کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ اس قسم کا کھانا بخارا اور افغان مہاجرین کے ساتھ مدینہ منورہ منتقل ہوا تھا۔ اس کے ظہور کے آغاز کا تعین کرنے کے لیے کوئی تاریخی حوالہ موجود نہیں ہے۔ تمیس کی مقبولیت: یہ نہایت ہی مقبول کھانا ہے کیونکہ یہ فائدے ، لذت اور سستی قیمت کو یکجا کرتا ہے۔ اس کے بنانے والے حجاز کے تمام شہروں میں موجود ہیں، اس کی غذائیت زیادہ ہے،یہ کاربوہائیڈریٹس اور فائبر سے بھرپور ہے اور اس کی کیلوریز، روایتی قسم کی روٹیوں کے مقابلے میں کم سمجھی جاتی ہیں
اس روٹی کی بہت سی قسمیں سامنے آئی ہیں، جن میں سے سب سے مشہور: سادہ تمیس، بسکٹ تمیس، گھی تمیس، پنیر کی تمیس، ہرے پیاز کی تمیس، اور گندم کی تمیس ہیں ۔
اس طرح تمیس تیار کیا جاتا ہے: تیمیس آٹے سے بنائی جاتی ہے ،جو کہ سفید خشک آٹے کو سخت گوندھ کر لپیٹا جاتا ہے پھر ایک خاص آلے سے سوراخ کر کے کلونجی اور تل چھڑکا جاتا ہے پھر اسے تندور کی دیوار سے چپکایا جاتا ہے یہاں تک کہ یہ پک جائے۔ تیمس تندور پر قطار: جیسے ہی تیمس بیکری کھلتی ہے، خریدار اسے خریدنے کے لیے قطار میں لگ جاتے ہیں۔ تیمس کی دکانیں اپنے معیار اور مخصوص کاریگری کی بدولت مدینہ منورہ میں تیزی سے مقبول ہو گئیں ہیں۔