مدینہ میں پرندوں کی پہلی پناہ گاہ:
یہ پناہگاہ مدینہ میں پرندوں کی پہلی پناہ گاہ کے طور پر قائم کی گئی تھی، جس کا مقصد علاقے کے لوگوں کے لیے جمالیاتی سیاحتی مقامات کو متنوع بنانا تھا۔
پناہ گاہ مختلف اقسام اور اشکال کے پرندوں کی کثرت کی وجہ سے نمایاں ہے کیونکہ اس میں 300 سے زیادہ پرندے جن کی 25 سے زیادہ انواع ہیں۔ اس جگہ کو ایک مخصوص دیہاتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔جو سیر و تفریح اور مختلف قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ایک مناسب سہولت فراہم کرتا ہے۔پناہ گاہ کا ماحول:
یہ پناہ گاہ ایک زرعی علاقے پر مشتمل ہے جس میں کھجور کے متعدد درخت ہیں جودھوپ سے بچانے کے لیےٹرانسپیرنٹ (شفاف) چھتریوں کے ذریعے ڈھانپ دئے گئے ہیں جہاں مختلف قسم کے پرندے پناہ لیتے ہیں۔یہاں بیٹھنے اور مہمانوں کی مہمان نوازی کے لیے مخصوص نشستیں ہیں۔آپ اس کے ساتھ تفریحی وقت گزار سکتے ہیں:
● کھجور کے درختوں کے جمالیاتی نظارے اور ایک مخصوص دیہی انداز میں جگہ کا ڈیزائن۔
● پرندوں کی مختلف اقسام کی موجودگی
●
فطرت سے لطف اندوز ہونے کے لیے بیٹھنے کی خوبصورت جگہیں۔پرندوں کو دیکھنے اور کھلانے کا لطف اٹھائیں:
پناہ گاہ جہاں پرندوں کو دیکھنے اور ان کی آوازوں اور نظاروں سے لطف اندوز ہونے کا موقع مہیا کرتی ہے وہاں قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے بیٹھنے اور چہل قدمی کرنے کے علاوہ پرندوں کو کھانا کھلانے اور پانی پلانے کے لیے ایک منفرد تجربہ کا بھی اہتمام کرتی ہے ۔پناہ گاہ میں داخلہ:
پناہ گاہ میں داخلے کی اجازت صرف فیملیز کے لیے ہے ۔یہ خاندان کے تمام افراد اور بچوں کے لیے موزوں تفریح گاہ ہے ۔پناہ گاہ میں داخلے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
میں وہاں کیسے پہنچوں؟
یہ پناہ گاہ مدینہ کے جنوب میں مسجد قباء سے تقریباً 350 میٹر کے فاصلے پر ہے۔