مدینہ کی سہولیات

سویقہ بازار اور العینیہ کارخانہ

ایک تاریخی بازار جو سعودی دستکاری کی مصنوعات پیش کرتا ہے:

مدینہ منورہ میں یہ منصوبہ شہر کے لوگوں اور سیاحوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔ یہ اس جگہ کی تاریخی نوعیت کی وجہ سے ہے کہ یہ ماضی میں شہر کے سب سے مشہور بازاروں میں سے ایک تھا، جس نے اپنے اوپر سعودی افرادی قوت، دستکاری اور مصنوعات تیار کرنے کی ذمہ داری لے رکھی تھی،اسی طرح یہ جگہ ان پیشوں اور مصنوعات کی حامل ہے جو مدینہ کے معاشرے کی اصلیت اور ثقافت کو ظاہر کرتی ہیں۔

اصلیت اور معیار ی کاموں کا ایک بازار:

سویقہ بازار ان قدیم اور تاریخی بازاروں میں سے ایک ہے جو پیدل چلنے والوں اور خریداروں سے بھرا ہوتا تھا۔یہ مسجد نبوی کے مغرب میں باب السلام سے شروع ہو کر مسجد الغمامہ تک پھیلا ہواہے۔

1397 ہجری میں اس بازار میں زبردست آگ لگ گئی تھی جس سے اس میں موجود ہر چیز تباہ ہو گئی تھی اور یہی اس کی تباہی کا سبب بنی تھی، اس لیے سویقہ بازار اور العینیہ کے کارخانوں کا افتتاح کیا گیا تاکہ پرانے بازاروں کو پھر سے زندہ کیا جا ئے،جو کہ جدیدیت اور تاریخی ورثے کو معیاری کاموں اور منصوبوں میں ملانے سے ہی ممکن ہے۔

اس منصوبے کا مقصد لیبر مارکیٹ میں خواتین کو باروزگار بنانا ہے۔:

سعودی عرب میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے فریم ورک کے اندر، یہ پروجیکٹ امیر مدینہ نے شروع کیا تھا، جسے سوشل ڈیولپمنٹ بینک نے سپانسر کیا تھا اور "نماء المنورہ" کے تعاون سے چلایا گیا تھا۔

اس منصوبے کا مقصد تربیت کے ذریعے سعودی لیبر مارکیٹ میں خواتین کو بااختیار بنانا،اور ان کو تجارت کے شعبے میں مصنوعات بنانے یا فروخت کرنے کہ موقع فراہم کرنا ہے، اور مارکیٹ کی مصنوعات پر دستکاری اور پرانے ورثے کی چھاپ ہے ۔

سویقہ بازار مدینہ کی لڑکیوں کے لیے کیا پیش کرتا ہے؟

بازار مدینہ کی لڑکیوں کو دو مختلف شعبوں سے مستفید کرتا ہے، یعنی:

- سپلائی کا میدان، جو مدینہ یا مملکت سعودی عرب کی تاریخ سے متعلق مصنوعات بنانے والی خواتین کے لیے ایک موقع ہے جو خود فروخت کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے وہ یہ مصنوعات سویقہ بازار کو فراہم کرتی ہیں اور جنھیں نجی اسٹورز میں فروخت کیا جاتا ہے۔

- فروخت کا میدان، مارکیٹ مینجمنٹ نے خصوصی اسٹورز تیار کیے گئے ہیں جوخرید و فروخت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ ان سٹورز تک رسائی ان لڑکیوں کو فراہم کی جاتی ہے جو مدینہ یا مملکت سعودی عرب کی تاریخ سے متعلق مصنوعات کی فروخت میں کام کرنا چاہتی ہیں۔

بازار تک رسائی اور آنے کے اوقات:

سویقہ کنگ فہد سینٹرل پارک کے اندر، مدینہ کے جنوب میں، تراثی علاقہ میں واقع ہے۔

بازار ہفتہ سے جمعرات شام 5 بجے سے رات 11 بجے تک زائرین کے استقبال کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتا ہے۔