مدینہ کی سہولیات

تراثی علاقہ

روایتی سماجی تجربے کو یاد کرنے کے لیے ایک مخصوص منزل:

یہ ان لوگوں کے لیے ایک ممتاز منزل ہے جو روایتی شہری سماجی تجربے کو جینا چاہتے ہیں، کیونکہ یہ مدینہ کے پرانے علاقوں اور تاریخی بازاروں کے لیے ایک نمونہ ہے، اور اس میں بہت سی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جاتی ہیں۔

یہ جگہ ماضی سے متاثر ہے اور اسے

موجودہ زمانے کی روح کے ساتھ پیش کرتی ہے:

مدینہ منورہ مخصوص تاریخی اور تراثی یادگاروں کی ایک بڑی مقدار سے مالا مال ہے، جس کی وجہ اس کی قدیم تاریخ ہے، تراثی علاقہ ان مخصوص مقامات میں سے ایک ہے، اور یہ مدینہ کے ورثےکو رہائش، تعمیراتی طریقہ کار،اور بازاروں وغیرہ میں مجسم کرتا ہے، اور اس کی شناخت مدینہ کی قدیم شہری اور تعمیراتی تاریخ سے متاثر ہے اسی طرح یہ علاقہ بہت سی ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں پیش کرتا ہے۔

مدینہ کے ورثے سے بھرپور جگہ:

تراثی علاقہ میں ورثے کی نمائشیں، مشہور کھانوں اور دستکاری کے ساتھ ایک اہم ترین ثقافتی بازار شامل ہے۔ یہ علاقہ قدیم شہری فن تعمیر کا بھی اظہار کرتا ہے۔

یہ علاقہ روایتی شہری ثقافت اور پرانے شہری فن تعمیر کے تمام چاہنے والوں کے لیے ایک منفرد مقام ہے جس میں جدید دور کا لمس بھی ملتا ہے ۔

تراثی علاقہ ویژن 2030 کے مقاصد کے مطابق:

مملکت سعودی عرب 2030 کے وژن کے مطابق، جس کا مقصد ورثے کو زندہ کرنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا ہے، مملکہ نے اس علاقہ کو سیاحوں اور زائرین کے لیے مدینہ کے تاریخی علاقوں اور بازاروں کا نمونہ فراہم کرنے کے لیے قائم کیا ہے۔

مملکہ نے اس محلے کو مدینہ کے ثقافتی ورثے کی منتقلی کے لیے تیار کیا ہے اس نے اسے اس طرح بنایا کہ یہ پرانے علاقوں کی تفصیلات بیان کرتا ہے اور سیاحوں اور زائرین تک اس کی جھلک دکھاتا ہے تاکہ وہ مدینہ کی تاریخ اور ورثے کو جان سکیں۔

تراثی علاقہ کی سہولیات:

تراثی علاقہ میں کئی ایسے حصے شامل ہیں جو معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت کرتے ہیں، اور یہاںسیاح کو ہر وہ چیز ملتی ہے جس کی اسے شہری ورثے کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے۔

اس محلے میں کئی حصے شامل ہیں، بشمول: العینیہ کاتجارتی علاقہ، جسے: سوق سویقہ کہا جاتا ہے، اور یہ مدینہ کے سب سے اہم پرانے بازاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، اور اس میں بہت سی لوک ورثہ کی نمائشیں ہیں، اسی طرح یہاں پیشہ ور کاریگروں کے لیے دستکاری کی دکانیں بھی ہیں۔

ان حصوں میں سے: المدینہ آرٹ سینٹر، ایک جگہ جو فنکاروں،آرٹسٹوں اور فوٹوگرافروں کو اکٹھا کرتی ہے۔ اس میں مدینہ منورہ کے بارے میں گرافک پینٹنگز اور فوٹو گرافی کی نمائش بھی شامل ہے۔

تراثی علاقہ کا دورہ کرنا اور اس تک رسائی حاصل کرنا:

تراثی علاقہ دوپہر 2 بجے سےصبح 1 بجے تک زائرین کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھتاہے،اور روزانہ اس میں اہل مدینہ،زائرین،اور مدینہ کے مہمان تشریف لاتے ہیں۔

یہ مدینہ کے جنوب میں کنگ فہد سینٹرل پارک کے اندر واقع ہے اورمسجد نبوی سے تقریباً 6 کلومیٹر دور ہے۔