تعارفی تمھید:
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ سے ہجرت فرمائی تو آپ نے قبا میں کچھ دن قیام کیا، پھر مدینہ کی طرف روانہ ہوئے، جب آپ قبا میں اپنے قیام گاہ سے کچھ دور ایک وادی میں پنچے تو جمعہ کا وقت ہوگیا چنانچہ آپ نے وہیں خطبہ ارشاد فرمایا اور اپنے صحابہ کو نماز جمعہ پڑھائی ۔ عمر بن عبدالعزیز رح نے اپنے دور حکومت میں اس مقام پر مسجد تعمیر کروائی جو مسجد جمعہ کے نام سے معروف ہوی ۔ یہ مسجد مسجد قبا سے 600 میٹر اور مسجد نبوی سے تقریباً 2,300 میٹر دور ہے۔
مملکت کیجانب سے مسجد کا اہتمام:
اسے 1412 ہجری میں شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دور میں توسیع اور ضروری سہولیات و خدمات کی فراہمی کے ساتھ دوبارہ تعمیرکیا گیا۔ اس کا کل رقبہ (1,630 مربع میٹر) رکھا گیا۔ اس میں مردانہ مصلے کے علاوہ ایک ہال خواتین کے لیے مختص بھی کیا گیا۔ مسجد جمعہ میں ایک وقت میں (650) نمازی نماز ادا کرسکتے ہیں۔ مسجد ایک شاندار، پتلے مینار اور بڑے گنبد پر مشتمل ہے جس کے نیچے نماز کے لیے مرکزی ہال ہے ۔ اس کے علاوہ مسجد کی چھت پر چار چھوٹے گنبد مسجد کا حسن دوبالا کرتے ہیں۔
وزٹ کے اوقات:
یہ مسجد ایک تاریخی یادگار ہے جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجرت کے واقعات اور آپ کی سیرت کے متنوع پہلوؤں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس وجہ سے مدینہ کے زائرین اس کی زیارت کا اہتمام کرتے ہیں۔ اس میں زیارت کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے۔ اس مسجد میں پانچ وقتہ نماز ادا ہوتی ہے۔
مسجد پہنچنے کا طریقہ:
یہ مسجد قباء سے مسجد نبوی جانے والی روڈ پر واقع ہے۔