UR
AR
EN
FR
TR
ID
مسجد نبوی
مسجد نبوی
دو مقدس مساجد میں سے دوسری، اور مسجد الحرام کے بعد اسلام کی سب سے بڑی مسجد، دنیا بھر سے مسلمان اس میں نماز پڑھنے کی فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ اس کی نشانیاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت، اور آپ کے ساتھیوں مہاجرین اور انصار کے مقام سے منسلک تھیں۔
روضہ شریف
روضہ شریفہ:یہ زمین پر خدا کی جنت ہے، جہاں عبادت کرنے والے کو سکون اوراطمینان ملتا ہے، جہاں آپ دعاؤں میں کی جانے والی آہ و زاری اور اللہ سے سچی امید کی ندائیں سنتے ہیں۔
نبی اکرم کا حجرہ
یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گھر ہے، جو آپ کی مسجد سے ملحق ہے، جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں اپنی زندگی کے دوران قیام کیا، اور اس میں واضح آیات نازل ہوئیں، اور اس کی دیواریں آپ کی سیرت کے ابواب کی گواہ تھیں۔ خدا نے اسے عزت بخشی اور یہ حجرہ آپ ﷺ کی موت کے بعد آپ ﷺ کےمعزز جسم کے لئے ایک آرام گاہ بن گیا۔
مسجد نبوی کے گنبد اور دیوہیکل چھتریاں
مسجد نبوی میں متحرک گنبد اور خاص ترتیب کے ساتھ پھیلی ہوی چھتریاں جہاں مسجد کے حسن و جمال کا عظیم نمونہ ہیں، وہیں فن تعمیر کے اعتبار سے بھی منفرد حیثیت رکھتی ہیں۔
قدیم مسجد
یہ وہ مسجد ہے جس کو رسول اللہ ﷺ اور صحابہ رضی اللہ عنہم کی نماز کے مشاہدہ کا شرف حاصل ہے۔ یہ وہ مقام ہے جہاں سے نور ہدایت تمام عالم میں پھیلا۔
مسجد نبوی کے أبواب
مسجد نبوی کے دروازے اپنے خوبصورت نقوش اور دل فریب حسن کے ساتھ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔ ان دروازوں کو اعلی بین الاقوامی اور فنی معیارات کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے، پھر خوبصورت اسلامی نقوش کی نقش نگاری کے ذریعے اس کے حسن کو چار چاند لگائے گئے ہیں۔
مسجد نبوی کے صحن
مسجد نبوی تمام اطراف سے وسیع صحنوں میں گھری ہوی ہے۔ مسجد نبوی کی زیارت کرنے والا سب سے پہلے ان صحنوں میں داخل ہوتا ہے۔
مسجد نبوی
روضہ شریف
نبی اکرم کا حجرہ
مسجد نبوی کے گنبد اور دیوہیکل چھتریاں
قدیم مسجد
مسجد نبوی کے أبواب
مسجد نبوی کے صحن