Search

UR

AR

EN

FR

Flag of Français

TR

Flag of Türkçe

ID

Flag of Indonesian

مدینہ کے کھانے

Banner Image
بن بریڈ
رمضان المبارک کے ناشتے کی روٹی تل سے لیس گول روٹیاں، باہر سے خستہ، اندر سے نرم، اور ایک حیرت انگیز ذائقہ دار جسے شہر کے لوگ اپنے کھانے میں رکھے بغیر نہیں رہ سکتے، خاص طور پر جب روزہ دار افطار کرتے ہیں۔
منتو
لفظ "منتو" ایک رائج لفظ ہے جو مدینہ منورہ اور مملکت سعودی عرب کے مغربی علاقوں میں ایک مشہور ڈش ہے۔ اس لفظ کی ابتدا فارسی زبان سے ہوئی، جہاں لفظ "مانتو" کا مطلب ’’ڈمپلنگ‘‘ ہے ۔
کابلی چاول
مشرق کے خوشبودار چاول اور مدینہ منورہ کی خصوصیت.
دبیازہ
حجازی عید کے ذائقے دبیازہ ،حجاز کے مشہور کھانوں میں سے ایک ہے جو عید کی تقریبات کے ایک خوبصورت روایتی حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔
سحلب (مدینہ منورہ کا سردیوں کا مشروب )
سحلب موسم سرما کا ایک لذیذ مشروب ہے جو دودھ اور سحلب کے پودے کے پاؤڈر سے بنایا جاتا ہے جس میں بہت سے لذیذ ذائقے اور میوے ہوتے ہیں۔سحلب کا نام (salep) سےلیا جاتا ہے، جو اس مشروب میں استعمال ہونے والے پودے کا ترکی نام ہے۔ گمان یہ کیا جاتاکہ یہ ترکی لفظ عربی لفظ "لومڑی" سے آیا ہے کیونکہ یہ پودے کا عربی نام ہے۔
چنوں والے چاول
چنوں والے چاول،ایک قدیم وراثت.
سبزیوں والا پف
اس کا ذائقہ حیرت انگیز ہے اور یہ اہل مدینہ کے ہاں سب سے زیادہ مقبول سٹاٹرز میں سے ایک ہے۔
گوشت والا پف
یہ قدیم عربی سٹارٹرز میں سے ایک ہے جسے عرب دنیا ،اور خصوصاً حجاز میں خوشی کے مواقع اور بابرکت رمضان کی راتوں میں کھانے کی میز پر پسند کیا جاتا ہے۔
تمیس
حجاز کے لوگ اسے خاص طور پر افطاری میں پسند کرتے ہیں۔اس کی لذیذ خوشبو حجاز کے شہروں میں عموماً افطاری کی میزوں پر چھائی رہتی ہے۔
جبنيّة
شیرے میں ڈوبی جبنیہ کھانے کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو حجازی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے۔
حیسہ
اہل مدینہ کی میراث.
بخاری پلاؤ
اس نے حجاز میں بہت مقبولیت حاصل کی اور مدینہ منورہ میں کھانے کی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بن چکا ہے۔
شيش برك
یہ حجاز میں پھیلی ایک مشہور ڈش ہے جو شہر کے لوگوں کو ترکی اور شام کے لوگوں سے ملی ہے۔
مدنی قلابہ
مدینہ منورہ کے لوگوں کے ہاں افطاری کا اس وقت تک مزہ نہیں آتا جب تک کہ کھانے کی میز پر قلابہ کی پلیٹ نہ ہو۔
کنافہ
یہ سماجی تقریبات میں پیش کی جانے والی میٹھائیوں میں سب سے اہم ہونے کی وجہ سے ممتاز ہے۔
کوزی
کوزی مدینہ منورہ کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ایک انتہائی لذیذ اور اشتہاء انگیز پکوان ہے، یہ خاص طور پر رمضان کے مہینے میں تیار کیا جاتاہے، کیونکہ اس میں وہ اہم عناصر اور غذائیت ہوتی ہے جن کی روزہ دار کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے،اس کی وجہ اس کے مختلف اجزاء اور مصالحے ہوتے ہیں، جو جسم کو معدنی نمکیات، فائبر، کاربوہائیڈریٹس، پروٹین اور وٹامن فراہم کرتے ہیں۔
مدنی مطبق
یہ حجاز کے لوگوں میں ایک روایتی مقبول پکوان ہے۔ یہ ناشتے یا رات کے کھانے سے پہلےکھایا جاتا ہے، یہ وراثت مدینہ منورہ کے لوگوں کے حصے میں آئی ، یہاں تک کہ یہ مدنی کھانوں کی فہرست کا حصہ بن گیا اور اس نے مدینہ منورہ کا مخصوص ذائقہ حاصل کر لیا۔
یغمش
یہ مدینہ منورہ کے لوگوں کا محبوب پکوان ہے جسےکھانے کی میز پر جانبی کھانے کے طور پرپیش کیا جاتا ہے۔
حلی الماسیہ
حلی الماسیہ ، الائچی اور پستے کے ذائقے سے بھرپور، مدینہ منورہ کی مشہور مٹھائیوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر یہ ذائقہ اور چھونے میں مزیدار ہے، ۔یہ ٹھنڈی مٹھائیوں کی ایک قسم ہے۔
گندم کی روٹی
یہ مدینہ منورہ میں سب سے مشہور اور لذیذ ،ہلکی پھلکی روٹی ہے جس میں سونف کا ذائقہ ہوتا ہے یہ گول شکل میں ،چھوٹے اور بڑے سائز میں آتی ہے۔
Image 0
بن بریڈ
Image 1
منتو
Image 2
کابلی چاول
Image 3
دبیازہ
Image 4
سحلب (مدینہ منورہ کا سردیوں کا مشروب )
Image 5
چنوں والے چاول
Image 6
سبزیوں والا پف
Image 7
گوشت والا پف
Image 8
تمیس
Image 9
جبنيّة
Image 10
حیسہ
Image 11
بخاری پلاؤ
Image 12
شيش برك
Image 13
مدنی قلابہ
Image 14
کنافہ
Image 15
کوزی
Image 16
مدنی مطبق
Image 17
یغمش
Image 18
حلی الماسیہ
Image 19
گندم کی روٹی